گلاب چند کٹاریا نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ٹوٹ گئی ہے، کون کس کے ساتھ ہے یہ سب اسمبلی میں ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر خرید وفروخت کے الزامات کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی آپسی لڑائی کے سبب آج اس کی یہ حالت ہوئی ہے۔ اس کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
'گہلوت کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی چاہیے' - کانگریس کی آپسی لڑائی
حزب اختلاف کے رہنما گلاب چند کٹاریا نے ریاستی حکومت کو اقلیت کی حکومت بتائے ہوئے کہا کہ اشوک گہلوت کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی چاہیے۔
'گہلوت کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی چاہیے'
بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے کانگریس حکومت کے ذریعہ توڑپھوڑ کرنے کے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اصلی وجہ سچن پائلٹ کو کنارہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہ نعرہ لگایا گیا تھا کہ 'راجستھان کا مکھیہ منتری کیسا ہو، سچن پائلٹ جیسا ہو'۔اس نعرے کے ساتھ ہی کانگریس سرکار پر ’گرہن ‘ لگ چکا تھا اور اب اس کا اختتام ہونے والا ہے۔