اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jodhpur Violence: کسی بھی مذہب کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا: گہلوت حکومت - کسی بھی مذہب کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا

راجستھان کے جودھپور میں منگل کو ہنگامہ آرائی کے بعد ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ نماز کے بعد جلوری گیٹ موڑ پر جھنڈے کے خلاف احتجاج کے بعد اطراف میں کھڑی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے ایسی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔

کسی بھی مذہب کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا: گہلوت حکومت
کسی بھی مذہب کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا: گہلوت حکومت

By

Published : May 3, 2022, 8:02 PM IST

Updated : May 3, 2022, 10:28 PM IST

جودھ پور میں پیر کی رات دیر گئے دو کمیونٹیز کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔جس کے بعد پولس حالات کو قابو کرنے کی کوشش میں لگ گئی۔ پیر کو جھنڈے کو لے کر دو کمیونٹیز کے درمیان تنازعہ شروع ہوا۔ وہیں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس معاملے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی تھی۔ دراصل پیر کے روز مجاہد آزادی بال مکند بسا کے مجسمہ پر پر چم لہرانے کے معاملے پر دونوں برادریوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوا اور دونوں طرف سے پتھراؤ اور مار پیٹ کی گئی جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔

وہیں ایک سی سی ٹی وی منظر عام آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج (جودھپور تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج) میں ہاتھ میں تلواریں لیے ہوئے لوگ نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

جودھپور میں بدامنی کے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت خود پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے (Gehlot government constituted committee for Jodhpur incident on Eid) نے عہدیداروں اور وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ راجندر یادو نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا Gehlot government constituted committee for Jodhpur incident on Eid۔ سی ایم اشوک گہلوت نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کسی بھی مذہب یا برادری سے سخت کارروائی کی جائے۔ جودھ پور میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت صورتحال قابو میں ہے۔

  • کیا ہے پورا واقعہ:

جودھ پور میں پیر کی دیر رات معمولی بات پر دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پتھراؤ کے واقعہ کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاع کے مطابق جلوری گیٹ کے علاقے میں ہوئے اس واقعے میں پولیس اہلکاروں سمیت کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ رات تقریباً 11.30 بجے جھنڈا لگانے کی بات پر دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور جلوری گیٹ چوراہے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ پولیس اور آر اے سی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ تقریباً 1.30 بجے کے قریب رکاوٹیں توڑ دی گئیں اور پھر پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اس میں ایک میڈیااہلکار، پولیس اہلکار سمیت کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بھیڑ کو منتشر کیا۔

  • جودھپور میں کشیدگی کے بعد دس تھانہ علاقوں میں کرفیو

راجستھان کے جودھپور شہر میں دو فریق کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد آج شہر کے دس تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان علاقوں میں بدھ تک کرفیو نافذ کیاگیاہے، موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر کے ادےمندر، ناگوری گیٹ، صدر کوتوالی، صدر بازار، سُرساگر، سردار پورہ، کھنڈافلسا، پرتاپ نگر، دیو نگر اور پرتاپ نگر صدر تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

  • اس واقعے کے سلسلے میں سات افراد گرفتار

قابل ذکر ہے کہ پیر کی رات دیر گئے جالوری گیٹ چوراہے پر واقع شہیدفریڈم فائٹربال مکود بسّا کے مجسمہ کے مقام پر جھنڈا لگانے کے تعلق سے تنازعہ کے بعد پتھراؤ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کچھ لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے لوگوں کا پیچھا کیا اور بعد میں ایک بار معاملہ پرسکون ہوگیا۔ لیکن صبح شرپسندوں نے ایم ایل اے سوریہ کانتا ویاس کے گھر کے باہر ہنگامہ کیا اور اس دوران ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی گئی۔ اسی طرح شنیچر تھانہ کے علاقے میں بھی شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور کچھ توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور پتھراؤ کیاگیا جس میں ایک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے آنسو گیس چھوڑ کر بھیڑ کو منتشر کر دیا اور کشیدگی کے پیش نظرموقع پربڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار موقع پر تعینات ہیں اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا، ’’جودھپور میں کل دیر رات سے جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہمارے راجستھان کی، مارواڑ کی روایت رہی ہے کہ سماج کے تمام لوگ، تمام مذاہب کے لوگ ہمیشہ، ہرتہوار پر بھی محبت اوربھائی چارے سے رہتے آئے ہیں، میں اپیل کرنا چاہوں گا کہ تمام لوگ امن قائم رکھیں اورکشیدگی ختم کریں۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا، 'انتظامیہ کو ہر قیمت پر امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جودھ پور، مارواڑ کی محبت اور بھائی چارے کی روایت کا احترام کرتے ہوئے، میں تمام فریقین سے اپیل کرتاہوں کہ امن برقرار رکھیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Gehlot Target BJP On Karauli Violence: 'بی جے پی رہنما ریاست کا ماحول خراب کر رہے ہیں'

Last Updated : May 3, 2022, 10:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details