خواجہ معین الدین چشتی رح کی 807ویں سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کے قل ہونے کے بعد آج جمعہ کے دن مہاراشٹر کے ناگپور سے آئے بی جے پی لیڈر اسلم خان نے گڈکری کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر مخملی چادر چڑھائی اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔
گڈکری کی طرف سے اجمیر درگاہ میں چادر پوشی - Chadar poshi
مرکزی سڑک ونقل وحمل کے وزیر نتن گڈکری کی جانب سے آج اجمیر درگاہ شریف میں چادر چڑھائی گئی۔
مرکزی سڑک ونقل وحمل کے وزیر نتن گڈکری
انہوں نے ملک میں امن، سکون ، خوشحالی اور بھائی چارے کی دعا کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے بھی دعا کی گئی۔
اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
خادم افشان چشتی نے چادر چڑھانے کی رسم ادا کی۔