اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: راجیو گاندھی کی برسی پر ضرورتمندوں میں پھل تقسیم - راجیو گاندھی کی برسی

اجمیر میں بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے برسی کے موقع پر جواہر فاؤنڈشن اور یوتھ کانگریس کی جانب سے عوام میں ماسک اور پھل تقسم کیے گئے۔

راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر ضرورتمندوں میں پھل تقسیم
راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر ضرورتمندوں میں پھل تقسیم

By

Published : May 21, 2021, 8:25 PM IST

Updated : May 21, 2021, 9:30 PM IST

آج راجستھان حکومت کی جانب سے کووڈ 19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر "نو ماسک - نو انٹری" تحریک مہم کے تحت اجمیر میں جواہر فاؤنڈشن اور یوتھ کانگریس کی جانب سے عوام میں ماسک اور پھل تقسم کیے گئے۔

اجمیر لوک سبھا کے ضلع جنرل سکریٹری محمد آزاد کی قیادت میں علاقہ اندر کوٹ میں ضرورت مندوں میں ماسک اور راشن سمیت پھل تقسیم کیے گئے۔ یوتھ کانگریس صوبائی آئی ٹی سیل کے ایگزیکٹو ممبر اکبر حسین ، کانگریس کے سینئر کارکن ہمایوں خان ، سابق شمالی اسمبلی کے جنرل سکریٹری محسن خان، محمد علیم الدین، ​​سابق لوک سبھا سیکرٹری جنرل شیخ بادشاہ اورانکی پوری ٹیم اس دوران موجود تھی۔

اسی طرح اجمیر ضلع کے دیہاتی علاقوں میں بھی جنت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے حاجی محمود خان نے ضرورتمندوں کے گھروں پر راشن کٹ تقسیم کیے۔واضح رہےکہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ برس بھی لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کی گئی تھی جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

Last Updated : May 21, 2021, 9:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details