اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident راجستھان سنگھانہ میں سڑک حادثہ، چار کی موت - سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت

جھنجھنو کے کھیتری میں سنگھانا روڈ پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا،جس میں چار افراد کی موت ہوگئی، تایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے چاروں افراد ہریانہ کے رہنے والے تھے جو رشتہ جوڑنے کے لیے سنگھانہ آئے تھے۔Four died in Jhunjhunu road accident

حادثہ
حادثہ

By

Published : Sep 18, 2022, 6:40 PM IST

ریاست راجستھان کے دومولی کلاں کے قریب سنگھانہ-نرنول روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے بائک اور اسکوٹی کو ٹکر مار دی، موٹر سائیکل اور اسکوٹی پر سوار چار افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے چاروں افراد ہریانہ کے رہنے والے تھے جو رشتہ جوڑنے کے لیے سنگھانا آئے تھے۔Four died in Jhunjhunu road accident

حادثہ

بوہانہ کے ڈی ایس پی مکیش چودھری نے بتایا کہ دوپہر دو بجے کے قریب اطلاع ملی کہ ڈومولی اور پچیری کلاں ٹول کے درمیان سڑک حادثہ پیش آیاہے، اطلاع ملنے پر پولس پہنچی تو پتہ چلا کہ ایک بے قابو کار نے بائک اور اسکوٹی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ونود (55) ولد ملارام جنگڈ، نارنول تحصیل کے مرزا پور بچھوڈ کے رہنے والے، وملا (52) بیوی ونود اسکوٹی پر پیدل جارہے تھے۔

اسی وقت تلوٹ ساکن ساگرمل (50) ولد پھول چند، ارمیلا (48) بیوی ساگرمل سنگھانہ سے نارنول کی طرف بائک پر جارہے تھے۔ اس دوران جیسے ہی وہ ڈمولی سے گزرے پیچھے سے ایک کار نے ان کی بائک اور اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد کار بھی الٹ کر سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں جاگری۔ حادثے میں موٹر سائیکل اور اسکوٹی کو بری طرح نقصان پہنچا۔

اس دوران سورج گڑھ کے ایم ایل اے سبھاش پونیا جو سنگھانہ سے جے پور جارہے تھے، حادثے کی اطلاع پر موقع پر پہنچے اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے گئے۔ زخمیوں کو سنگھانا اور بوہانہ کے سرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولس پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ تلوٹ کا رہنے والا ساگرمل بچھوڈ کے رہنے والے ونود کا بہنوئی لگتا ہے اور دونوں کنبہ رشتہ داری کرنے آئے تھے۔ دوپہر کو واپس جاتے ہوئے وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنگھانہ کے ایس ایچ او بھجنا رام، پچیری کلا کے ایس ایچ او بنواری لال یادو اور ڈی ایس پی مکیش چودھری موقع پر پہنچے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران حادثے میں تباہ ہونے والی بائک اور اسکوٹی کو پچیری تھانے لے جایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بوہانہ کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ لواحقین کے آنے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ اور راجستھان میں سڑک حادثہ، 20 ہلاک

ڈی ایس پی نے بتایا کہ گاڑی کی جانچ کرنے پر لوکیش کے بیٹے مہیندر کا نام رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں درج پایا گیا ہے۔ اس بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور گاڑی کون چلا رہا تھا اس کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔ لواحقین کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کے آنے کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details