اردو

urdu

ETV Bharat / state

زنک فٹبال کھلاڑیوں سےسنیل چھتری کی ملاقات

فٹ بال کےآئیکون سنیل چھتری نے ہفتہ کو ادے پور کے جاور میں واقع زنک فٹ بال اکیڈمی کا دورہ کیا

زنک فٹبال کھلاڑیوں سےسنیل چھتری کی ملاقات

By

Published : Jul 27, 2019, 11:22 PM IST



ہندوستانی فٹ بال کےآئیکون سنیل چھتری نے ہفتہ کو ادے پور کے جاور میں واقع زنک فٹ بال اکیڈمی کا دورہ کیا۔

ایشیائی آئکن نے ہندوستان زنک کی جانب سےچلائےجانے والے زنک فٹ بال سے منسلک نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کے ساتھ انٹرایکٹوسیشن میں حصہ لیا۔

چھیتری موجود انفراسٹرکچر، خصوصیات اور سہولیات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف راجستھان فٹ بال بلکہ ہندوستانی فٹ بال کو اونچائی ملے گی۔

ہندوستان فٹ بال کو اگلے سطح پر منتقل کرنے کے لئےسوشل میڈیا پروگرام کے حصے کے طور پر زنک فٹ بال پروگرام کا آغاز کیا۔

پروگرام کے مرکز میں ایک کل وقتی رہائشی اکیڈمی ہے جس میں 40 بہترین انڈر 15 فٹبال کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

ان بچوں کا انتخاب ریاستی سطح پر منعقد ٹرايلس کے ذریعے 5000 سے زائد بچوں کے درمیان سے کیا گیا ہے۔اپنے اس دورے پر سنیل چھیتری نے کہا کہ میں نے راجستھان میں پہلی بار کوئی فٹ بال اکیڈمی دیکھی ہے اور میں یہ دیکھ کر واقعی خوش ہوں کہ یہاں عالمی معیار کی سہولت موجود ہے۔

زنک فٹ بال جیسی پہل میں جس طرح کی عالمی معیار کی خصوصیت تیار کی گئی ہے، اس سے آنے والے وقت میں ہندستان فٹ بال کو اوپر لے جانے میں مدد ملے گی۔ میں تو یہی سوچ رہا ہوں کہ جب میں بڑا ہو رہا تھا، تب مجھے اس طرح کی سہولت اور انفراسٹرکچر کیوں نہیں ملی۔

مجھے یقین ہے کہ یہاں تربیت حاصل کر رہے بچے نہ صرف راجستھان میں بلکہ قومی سطح پر اچھی کارکردگی پیش کریں گے ۔

سنیل نے ان بچوں کے ساتھ اپنے تجر بات کوشیئرکیا اور یہ بتایا کہ ایک اعلیٰ پیشہ ورکھلاڑی بننے کے لئے کیا کیا کرنا ضروری ہوتا ہے، سنیل نے اس دوران بچوں کے ساتھ میدان پراترکر ایک مختصر سا میچ کھیلا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details