اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم

عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں کو کھانے کی پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم
غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم

By

Published : May 10, 2021, 7:50 AM IST

حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے شہر میں بھی انسانی بھائی چارہ کا جذبہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں کو کھانے کی پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے عام انسان کی کمر توڑ دی ہے ایسے میں کھانے پینے اور روزگار سب ٹھپ ہو گئے ہیں۔

اس بیماری کا خوف اور بے بسی عام انسان کو متاثر کر رہا ہے، ایسے میں انہیں دو وقت کی روزی روٹی کمانا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔

اجمیر شریف کی غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی نے اس طرح کے ضرورت مندوں میں کھانے کا پیکٹ مہیا کرایا ہے۔درگاہ علاقے سے لے کر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں اس سوسائٹی کی جانب سے کھانے کا پیکٹ تقسیم کیے گئے۔سوسائٹی کا مقصد غریب اور ضرورت مند لوگوں تک مدد پہنچانا ہے، تاکہ انہیں کورونا وبا کہ اس دور میں کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے۔

غور طلب ہے کہ اس سوسائٹی نے گزشتہ برس بھی ضرورت مندوں کو کھانے کے پیکٹ پہنچا کر ان کی مدد کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details