اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: موسلادھار بارش سے عوام پریشان

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں گذشتہ کئی روز سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے درگاہ جانے والی سڑک پر چٹانیں گر گئیں۔

By

Published : Aug 21, 2019, 9:46 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:55 PM IST

اجمیر میں بھاری بارش بنی مصیبت, مقامیوں کو نہیں مل رہا پینے کا پانی

اس حادثہ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل جس روڈ پر یہ پہاڑ کا حصہ گرا ہے۔ وہاں پانی کی پائپ لائن بچھی ہوئی تھی, جس کے پھٹنے کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں گذشتہ 12 دنوں سے پینے کا پانی مہیا نہیں ہوپایا ہے۔

اجمیر میں بھاری بارش بنی مصیبت, مقامیوں کو نہیں مل رہا پینے کا پانی

مقامی باشندوں نے محکمہ واٹر سپلائی کو اس کی اطلاع دی ہے لیکن اس کا ابھی تک کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے۔

شہر میں بارش کی وجہ سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ کئی علاقوں میں سیلاب آنے کی وجہ سے مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔
وہیں اجمیر شہر کے انا ساگر کے پانی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے جس کا پانی اب شہر کی کالونی میں بھی داخل ہورہا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details