راجستھان کے سرحدی جیسلمیر ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کے حالات بن گئے اور عوام کی زندگی درہم برہم ہوگئی۔
موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے رام گڑھ علاقے میں جمعہ کی رات کے بعد آج صبح سے جاری بارش کی وجہ سے نہر کے قریب علاقوں کے کئی گاؤں میں سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔اس سے ضلع کے رائے ملا، جوگا، راگھوا وغیرہ کئی گاؤں کا دیگر مقامات سے رابطہ کٹ گیا ہے۔ کئی گاؤں میں دو سے تین فٹ تک پانی بھر گیا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔