جے پور میں واقع حج ہاؤس میں ریاست کے الگ الگ اضلاع سے آنے والے عازمین حج اور ان کے رشتہ داروں کے قیام کے لیے انتظام کیا گیا ہے۔
راجستھان: حج ہاؤس میں تیاریاں مکمل حج ہاؤس کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے۔ تیاریوں کو آخری شکل دیا جارہا ہے تاکہ عازمین حج اور ان کے رشتہ داروں کو ہر طرح سہولیت میسر ہوسکے۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان سے حج کے لئے پہلی فلائٹ 18 جولائی کو جے پور کے سنگانیر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔
حج ہاؤس میں عازمین حج اور ان کے رشتے داروں کے لیے مسجد بھی بنائی گئی ہے۔ ہاؤس میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لیے الگ سے انتظامات کیے گئے ہیں۔
حج ہاؤس میں کام کرنے والے پاسپورٹ سیکشن کے کارکن محمد حنیف نے کہا کہ حج ہاؤس کے نیچے کا پورشن مرد حضرات کے لئے ہیں وہیں دوسری منزل پر خواتین کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نمازیوں کے لیے مسجد بھی یہاں پر بنائی گئی ہے۔