اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس پر فائرنگ ، مسافر بال بال بچے

راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں سرحدی انوپ گڑھ گھڑسانا قصبوں کے بیچ پتروڈا کے پاس آج صبح بولیرو اور سوئفٹ کار میں سوار کچھ لوگوں کے ایک پرائیوٹ بس پر فائرنگ کی۔

بس پر فائرنگ ، مسافر بال بال بچے

By

Published : Oct 26, 2019, 2:13 PM IST

اطلاع کے مطابق بس میں تقریبا 20 مسافر سوار تھے، جو فائرنگ میں بال بال بچ گئے ، بس پر تین فائر کئے گئے جو پیچھے کی طرف لگے ۔ بس میں پیچھے کی سیٹیں اور سلیپر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ڈرائیور نے بڑی تیزی سے بس کو دوڑایا اور آگے گھڑسانا قصبے میں لے جاکر کھڑا کر دیا ۔ بعد میں واقعہ کی اطلاع انوپ گڑھ پولیس کو دی گئی ۔

پولیس فائر کرنے والوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انوپ گڑھ پولیس نے بتایا کہ یہ بس جمعہ کی رات آٹھ بجے جے پور سے روانہ ہوکر سورت گڑھ، انوپ گڑھ، گھڑسانا ہوتے ہوئے راولا جا رہی تھی ۔

شیخاوت ٹریولس کی یہ بس صبح سوا پانچ بجے پتروڑا گاؤں کے نزدیک پہنچی تو وہاں پہلے سے دو گاڑیوں میں کچھ لوگ کھڑے تھے ۔

انہوں نے پہلے بس پر پتھر پھینکے ۔ ڈرائیور نے بس کو نہیں روکا تو ان لوگوں نے گاڑیو ں سے پیچھا کیا ۔ ہتھیار دکھا کر ڈرائیور سے بس رکوانے کی کوشش کی ۔
ڈرائیور نے بس کی رفتار مزید بڑھا دی، پیچھا کر رہے لوگوں نے تین فائر کئے ۔ فائر بس میں پیچھے کی طرف لگے ۔ بعد میں ملزم فرار ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details