اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: سامود پہاڑی پر شدید آتشزدگی

چوموں علاقے میں پنچمکھی ہنومان مندر کی سامود پہاڑی پر شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ آگ کی لپٹیں پانچ کلو میٹر دور سے نظر آرہی تھیں۔

image
image

By

Published : Oct 21, 2020, 10:41 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے چوموں علاقے کی سامود پہاڑی پر منگل کی شب تقریباً 9 بجے آتشزدگی شدید واقعہ پیش آیا۔

آگ کی لپٹیں تیز ہونے کی وجہ سے اطراف میں بسنے والوں کے درمیان خوف کا ماحول پیدا ہوگیا اور دور دور تک دھواں نظر آنے لگا۔

سامود پہاڑی پر شدید آتشزدگی

مقامی لوگوں نے محکمۂ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد فائر افسران نے پہاڑ پر چڑھ کر آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے میں پیڑ اور گھاس پھوس جل کر خاک ہوگئے، فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details