کسانوں کی تحریک سے وابستہ کسان رہنما راکیش ٹکیٹ اتوار کی صبح آبوروڈ پہنچے جہاں پر کانگریس اور کسان رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ آبوروڈ پہنچنے کے بعد وہ ایک ہوٹل میں ٹھہرے، وہاں سے کچھ دیر بعد گجرات روانہ ہوں گے۔
معلومات کے مطابق کسان رہنما راکیش ٹکیت دو روزہ دورے پر گجرات جارہے ہیں۔ کسان رہنما راکیش ٹکیٹ اتوار کی صبح آبوروڈ پہنچے ، جہاں پہنچنے پر کانگریس کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ وہیں اس کے بعد ایک ہوٹل پہنچے۔
ان کا آبوروڈ کے سرپگلا کسانوں سے بات چیت کرنے کا پروگرام ہے جس کے بعد وہ گجرات روانہ ہوں گے۔