علم نجوم کے ماہرین کے مطابق 29 مئی تک سورج اور زمین کے درمیان فاصلہ کم رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت یوں ہی برقرار رہے گا لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صوبے میں 30 مئی کو تین سے چار ڈگری درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور چار ڈیویژن جودھپور، جے پور، بیکانیر اور بہرتپور میں علاحدہ مقامات پر 60 کلومیٹر کی فی گھنٹہ کی رفتار سے صحرائی طوفان آئےگا۔
راجستھان میں شدید گرمی - صحرائی طوفان
ریاست راجستھان میں موسمی تبدیلی کا عالم یہ ہے کی درجہ حرارت 47 ڈگری پار کر چکا ہے جس کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
راجستھان میں شدید گرمی
محکمہ موسمیات کے مطابق چار دن تیز گرمی رہے گی جب کہ آئندہ دنوں میں موسم میں تبدیلی سے بارش کے آثار ہیں۔