آج 21 جون کو پوری دنیا میں یوم والد منایا جارہا ہے۔ تمام رشتوں میں باپ بیٹی کی محبت انمول ہے۔ باپ اور بیٹی کے تعلقات میں پیار بے حساب ہے اور اسی طرح بیٹی جو کچھ بھی کہتی ہے باپ اسے دل سے سنتا ہے اور اسے پورا کرنے کے لئے اپنی زندگی وقف کر دیتا ہے۔
اپنے بچوں کو کسی مقام تک پہنچانے کے لیے ایک والد نہ جانے کتنی جد و جہد کرتا ہے۔ ایک والد بنا کسی اظہار کے بچوں کے خواب کو پورا کرتا ہے۔ اس یوم پدر پر ہم آپ کو ایک ایسی کہانی سنانے آئے ہیں جہاں ایک والد نے اپنی بیٹی کے خواب مکمل کرنے کے لیے اپنے خوابوں کی قربانی دے دی۔
یہ کہانی راجستھان کے سابق رنجی کھلاڑی پنکج گپتا کی ہے، جو اپنے دور میں ایک مشہور کھلاڑی رہے ہیں۔ پنکج قومی کھیلنا چاہتے تھے لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ان کے خواب پورے نہیں ہوسکے۔ ایسی صورتحال میں جب پنکج کی بیٹی پری اس دنیا میں آئی تو انہوں نے اسے قومی کرکٹ کھلاڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔
وقت کا پہیہ آگے بڑھا اور جب پری نے اپنے ہوش سنبھالے تو اس نے کرکٹ سے زیادہ بیڈمنٹن میں دلچسپی لینا شروع کردی۔ پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو دیکھ کر بڑی ہوئی پری گپتا بیڈ منٹن کھلاڑی بننا چاہتی ہیں۔ یہ بات اس نے اپنے والد کو بتائی۔ ایک لمحے کے لئے بھی پنکج سمجھ نہیں پایا تھا کہ اب کیا کرنا ہے۔ لیکن بیٹی کے خوابوں کے سامنے وہ اپنے خوابوں کو بھول گیا اور پری کو بیڈ منٹن ٹریننگ دلانا شروع کردی۔
اس کے بعد کیا تھا؟ باپ کے سائے تلے پری نے بیڈ منٹن کو قریب سے سیکھا اور سمجھا۔ پری کے سر پر اپنے والد کے ہاتھ کی وجہ سے وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھوتی رہی۔