اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورنٹائن میں روزہ داروں کو ای ٹی وی بھارت نے افطار کروایا - روزہ نمک سے کھولا جارہا

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ودھیا نگر اسمبلی حلقے میں واقع اکھیل بھارتیہ کھنڈیلوال ویشیہ مہا سبھا بلڈنگ کو کورنٹائن سینٹر بنایا گیا ہے، جس میں 130 افراد ہیں۔

کورنٹائن میں روزہ داروں کو ای ٹی وی بھارت نے افطار کروایا
کورنٹائن میں روزہ داروں کو ای ٹی وی بھارت نے افطار کروایا

By

Published : Apr 28, 2020, 1:44 PM IST

Updated : Apr 28, 2020, 1:51 PM IST

اس کورنٹائن سینٹر میں تقریبا 25 روزہ دار بھی تھے جو نمک سے روزہ افطار کررہے تھے۔ اس کورنٹائن میں دیگر شہروں کے وہ افراد ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے جے پور میں پھنسے ہوئے تھے۔

ہفتے کے روز ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اس کورنٹائن سینٹر پہنچی تھی تو یہاں موجود روزہ داروں سے بات کی تو پتا چلا کہ یہاں روزہ افطار کے وقت فروٹ کی پریشانی رہتی ہے اور روزہ نمک سے کھولا جارہا ہے۔

کورنٹائن میں روزہ داروں کو ای ٹی وی بھارت نے افطار کروایا

یہاں پر سحری کا انتظام بھی نہیں ہے، شام کو حکومت کی جانب سے جو کھانا آتا ہے اسی سے سحری کی جاتی ہے، ان کی باتیں سننے کے بعدای ٹی وی بھارت نے سماجی کارکنان سے رابطہ کیا اور ان تمام لوگوں کے لیے افطاری اور سحری کا بندوبست کروایا۔

ان تمام چیزوں کا بندوبست ہونے کے بعد یہاں پر موجود سبھی لوگوں کی چہرے پر خوشی نظر آئی، اتنا ہی نہیں یہاں پر رہ رہی 2 خواتین حاملہ ہیں، جن کے پاس گھی کے پیسے تک نہیں تھے ایسے میں ان خواتین کے لیے بھی ای ٹی وی بھارت کی جانب سے گھی کا انتظام بھی کروایا گیا۔

Last Updated : Apr 28, 2020, 1:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details