اس پروگرام کے مہمان خصوصی کانگریس پارٹی سے راجستھان اقلیتی مورچہ کے چیئرمین عابد کاغذی تھے، عابد کاغذی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'اقلیتوں میں کسی ہنر کی کمی نہیں ہے، لیکن ان کی صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری قوم ترقی تبھی کرسکتی ہے جب کہ لوگ تعلیم یافتہ ہوں، انہیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر ایک خاتون تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو وہ اپنے ساتھ ساتھ دو خاندان کو تعلیم یافتہ بناتی ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو تعلیم حاصل کرائیں، وہیں پروگرام میں شامل دیگر مہمانوں نے کہا کہ اگر اسی طرح سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو یقیناً یہ بچے آنے والے وقت میں نام روشن کریں گے'۔