اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے جے پور کی عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی
عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

By

Published : Jul 19, 2021, 2:38 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ جے پور کے دہلی روڈ پر واقع عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی اجتماعی نماز ادا کی جائے گی۔

اس ویڈیو کے تعلق سے جےپور کے چیف قاضی خالد عثمانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو بھی پیغام وائرل ہو رہا ہے وہ محض افواہ ہے، اس طرح کے کسی بھی پیغام پر یقین نہیں کریں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے جے پور کی عید گاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

جے پور: عیدِ قرباں پر کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل

چیف قاضی خالد عثمانی نے کہا ہے کہ آج سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم لوگ ذمہ داروں کی باتوں پر یقین نہیں کرتے اور سوشل میڈیا کو ہی سب کچھ سمجھ لیتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ایڈوائزری کورونا وبا کو لے کر حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس پر مکمل طور سے عمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details