اردو

urdu

ETV Bharat / state

دس میں سے نو مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی: شمشیر

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع محکمہ تعلیم کے دفتر میں آج مدرسہ پیرا ٹیچر کو مستقل کرنے، اسکولوں میں اردو کی کتابیں مہیا کرانے، اردو سے متعلق نکالے جانے والے نئے نئے حکم ناموں اور دیگر مسائل کو لیکر ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری اپرنا اروٹا کی قیادت میں مکمل ہوئی۔

education department meeting end for urdu in jaipur
ہمارے 10 میں سے 9 مطالبات کو ماننے کا دیا بھروسہ: شمشیر

By

Published : Dec 2, 2020, 10:49 PM IST

یہ میٹنگ شام پانچ بجے شروع ہوئی جو دیر شام ختم ہوئی۔ حالانکہ اس میٹنگ میں کن کن مطالبات کو منظوری دی گئی ہے، اس کو لے کر محکمہ تعلیم کی جانب سے کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس میٹنگ میں اردو کو لے کر پیروی کر رہے ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمشیر بھالو خان نے بتایا کہ ہمارے تمام مطالبات کو میں سے نو مطالبات کو مان لیا گیا ہے۔ صرف مدرسہ پیرا ٹیچر کو پرماننٹ کا معاملہ ہی باقی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم تب تک ایک جگہ پر قائم رہیں گے، جب تک ہمارے تمام مطالبات مان نہیں لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دو روز میں ہمیں تحریری طور پر ۤجائے گا کہ ہمارے کن مطالبات کو مان لیا گیا ہے۔

شمشیرنے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میں جو ہماری گفتگو ہوئی ہے، اس کے مطابق ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ ہماری نو مطالبات کو مان لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کی مدرسہ پیرا ٹیچر کو لے کر جو بھروسہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ہم لوگوں کو دیا گیا ہے، اس سے ہم راضی نہیں ہیں، لیکن ہم نے پھر بھی یہ مطالبہ کیا ہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچر کو انسورنس، میڈیکلیم سمیت دیگر باتوں کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

جےپور: محکمہ تعلیم کے دفتر میں اردو سے متعلق میٹنگ

اس اہم میٹنگ میں راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی، اقلیتی محکمے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم جمیل احمد قریشی، ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمشیر بھالو خان، راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان، سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران موجود رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details