ہر برس 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔
اس کا سلسلہ سنہ 2008 سے بھارت میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع 11 نومبر کو 'قومی یوم تعلیم' کے طور پر منایا جاتا ہے۔
مولاناآزاد کی پیدائش پر یوم تعلیم کا انعقاد مولاناابوالکلام کلیان سنستھان کی جانب سے بھی آزاد پارک میں ان کے چاہنے والوں نے خراج تحسین پیش کر ان کے مجسمہ پر گل پوشی کی۔
مولانا ابوالکلام کلیان سنستھان, اجمیر آزاد پاک میں تنظیم کے نمائندوں نے بد حالات کے مد نظر ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت کو مولانا ابوالکلام آزاد پاک جلد درست کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:گوجر لیڈروں کی حکومت کے ساتھ بات چیت
واضح رہے کہ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی۔ وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم تھے۔ ان کا انتقال 22فروری 1958 کو ہوگیا تھا۔
ان کا مزار جامع مسجد سے متصل ایک پارک میں ہے۔