اردو

urdu

By

Published : Apr 9, 2023, 10:27 AM IST

ETV Bharat / state

Economic Development of Rural Women راجویکا کے ذریعے دیہی خواتین کی ہو رہی ہے معاشی ترقی

راجستھان محکمہ دیہی ترقی کی سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر منجو راجپال نے کہا کہ 'راجستھان گرامین اجیویکا وکاس پریشد کے ذریعے دیہی خواتین کی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔' Economic development by Rajivika in Rajasthan

راجویکا کے ذریعے دیہی خواتین کی ہو رہی ہے معاشی ترقی
راجویکا کے ذریعے دیہی خواتین کی ہو رہی ہے معاشی ترقی

جے پور:راجستھان گرامین اجیویکا وکاس پریشد (راجیویکا) کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ریاست میں تشکیل دی گئی خواتین کے خود مدد گروپوں کو ساتھ لاکر فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز ) ان خواتین کی معاشی ترقی کے لیے ایک تحفہ ثابت ہو رہی ہیں۔ محکمہ دیہی ترقی کی سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر منجو راجپال کے مطابق، ریاست میں ایف پی اوز کی اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے، مرکزی حکومت نے 30 اضافی خواتین ایف پی اوز کی تشکیل کا ہدف مختص کیا ہے، جو اپریل کے مہینے سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ گزشتہ مالی سال 2022-23 میں، مرکزی حکومت کی طرف سے مختص تمام 35 ایف پی کی تشکی کی جاچکی ہے۔ ان پی ایف او نے کئی نئے شعبوں میں قدم رکھ کر خود کو ثابت کیا ہے۔

ایف پی او میں ممبران کے شیئر کیپیٹل اور حکومت سے ملنے والی ایکویٹی گرانٹ کے علاوہ ایف پی او کے انتظام کے لیے سالانہ چھ لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ ایک ایف پی او مختلف سیلف ہیلپ گروپس کی سینکڑوں ممبر خواتین پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجویکا کی جانب سے تشکیل دیئے گئے ایف پی او کے ذریعہ زراعت پر مبنی ویلیو ایڈیشن پروڈکٹس میں سیتا پھل کا گودا، سویا بین پر مبنی غذائیت سےبھروپور لڈو، جانوروں کی خوراک کی مارکیٹنگ، شہد کی پیداوار اور مارکیٹنگ،خام سرسوں کے تیل کی پیداوار جیسے کاموں کو فروغ دے رہا ہے۔ راجپال نے کہا کہ راجیویکا کی طرف سے ایف پی او کی تشکیل خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کی ممبران کو روزگار کے نئے مواقع حاصل کر کے انہیں مالی طور پر خود کفیل بننے میں مدد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details