اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے - لاک ڈاؤن میں بھارت میں زلزلہ کے جھٹکے

ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں سینچر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس زلزلے کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر نیچے درج کیا گیا۔وہیں صبح 10:26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ساتھ ہی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

By

Published : Jun 13, 2020, 5:08 PM IST

ان دنوں پوری دنیا میں کورونا کی تباہی کے ساتھ قدرت بھی اپنا قہر دکھا رہی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔ اسی دوران سنیچر کے روز زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر نیچے درج کیا گیا ہے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔وہیں شہر کے متعدد مقامات پر لوگوںکو زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے جان و مال کی نقصان کی کوئی خبر سامنے آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق افغانستان میں زلزلے کا مرکز رہا اور بیکانیر تک اس زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان ہیں ہوا۔


بیکانیر کے علاوہ بیکانیر کے دیہی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئے۔اسی کے ساتھ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تھا اور سرحدی علاقوں میں ریتیلے مٹی کی وجہ سے اس کا اثر کم رہا۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو جمعہ کے روز دہلی اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔وہیں رات قریب 9:08 میں یہ جھٹکے لوگوں نے دوبارہ محسوس کیے تھے۔


دہلی کے ساتھ ہی ، این سی آر کے علاقے نوئیڈا ، غازی آباد ، گروگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے اثرات ہریانہ اور پنجاب میں بھی دیکھے گئے۔ جس میں زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک کو بتایا گیا تھا۔

راجستھان کے جھنجھنومیں، 19 مئی کی صبح 9:21 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔حالانکہ اس کی شدت بے حد کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کا زیادہ اندازہ نہیں ہوا تھا۔زلزلے کا مرکز ضلع جھنجھنو تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details