اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میری جگہ کوئی اور ہوتا تو بھی جیل میں ڈال دیا جاتا'

ڈاکٹر کفیل خان نے آج جے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 'ایک سوال مجھ سے گزشتہ تین برس سے مسلسل پوچھا جا رہا ہے کہ آپ کفیل خان تھے،اس وجہ سے آپ کو اتنا زیادہ پریشان کیا جا رہا ہے تو میں یہاں پر کہنا چاہوں گا کہ اگر میری جگہ پر کپل مشرا، کپل سنگھ یا پھر دیگر کوئی اور ہوتا تو اس کو بھی جیل میں ڈال دیا جاتا۔'

dr. kafeel khan press conference in jaipur
ڈاکٹر کفیل خان نے آج جے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب

By

Published : Sep 3, 2020, 8:18 PM IST

کفیل خان نے کہا کہ، 'وہ اس وجہ سے کیوں کہ حکومت اپنی غلطی کو چھپا رہی تھی اور کسی کو تو بلی کا بکرا بنایا جانا ہی تھا، اس لئے مجھے بلی کا بکرا بنا دیا گیا۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'ہاں یہ صحیح بات ہے کہ میں جیل سے رہا ہونے کے بعد بھی میں ان بچوں کی آواز بلند کرتا رہتا ہوں انہیں کوئی بھی پریشانی آتی ہے تو ان کے ساتھ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہتا ہوں اور ابھی تو میں سماجی کارکن کے طور پر بھی کام کرنے لگا ہوں۔ اس لیے ہر چیز میں کھل کر بولتا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'میں آج کھل کر بولتا ہوں کہ ہمارے ملک میں کس طرح سے چین ناجائز قبضہ کر رہا ہے۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'لاک ڈاؤن کا مطلطب صرف یہ نہیں ہے کہ لاک داؤن لگا دیا جائے، بلکہ اس کے لیے تیار کرنا ہے۔ بلکہ بیڈ اور وینٹیلیٹر کا انتطام کر لو۔'

مزید پڑھیں:

میرے ساتھ جیل میں زیادتی کی گئی: کفیل خان

ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ، 'میرا مقصد سیاست میں آنا نہیں ہے۔ ہاں ایک وقت وہ تھا جب میں جیل میں بیٹھ کر سوچا کرتا تھا کہ اس پورے سسٹم کو کس طرح سے تبدیل کیا جا سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details