راجستھان کے دارلحکومت جے پور کے رام گڑھ علاقے میں واقع کربلا کی درگاہ کے میدان اور درگاہ کے آس پاس اگر کسی بارات میں کوئی ڈی جے، بینڈ باجا بجے گا یا آتش بازی ہوگی تو اس پر کاروائی کی جائے گی۔
کربلا درگاہ کے پاس ڈی جے یا بینڈ باجا بجا تو ہوگی کارروائی اس ضمن میں بڑے بڑے پوسٹر اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جس پر لکھاگیا ہے کہ یہاں پر کسی طرح سے کوئی ڈی جے نہیں بجایا جائے۔ نہ بینڈ باجا بجایا جائے اور نہ ہی آتش بازی کی جائے۔ ایسا کرنے پر کربلا یوا شانتی اور سودھار سمیتی کی جانب سے کاروائی کی جائے گی۔
اس پورے معاملے کو لے کر کربلا یوا شانتی اور سودھار سمیتی کے صدر سلیم احمد نے کہا کہ اسلام میں ڈی جے، بینڈ باجا کا کہیں بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ عموماً ہر بارات میں یہی نظارا نظر آتا ہے کہ لوگ ڈی جے، بینڈ باجا کے ساتھ میں کربلا درگاہ کے میدان میں داخل ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 'یہ ایک وسیع علاقہ ہے۔ شادیوں میں ہونے والی آتش بازی کی وجہ سے کبھی بھی آگ لگنے سے بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ اس لئے ان تمام باتوں کے مد نظر ہم لوگوں کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ یہاں پر کربلا درگاہ کے چوراہے سے کربلا کی درگاہ کی میدان تک ڈی جے، بینڈ باجا نہیں بجایا جائے گا۔ اگر کوئی آتش بازی بھی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔'