بازاروں میں دیوالی کے تہوار سے قبل دکانداروں میں مایوسی نظر آرہی ہے۔ عوام بازار سے غائب ہیں، دکاندارمایوس ہیں ۔دکانداروں کے تمام سامان رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کو خریدنے کے لئے خریدار ہی بازار نہیں پہنچ رہے ہیں۔
دکانداروں کے مطابق اس بار کی دیوالی کافی زیادہ خراب ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دکانداروں کی جانب سے جے پور میں کالی دیوالی منانے کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔
دکاندار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پہلے دیوالی کے موقع پر ہم 10 سے 15 مزدوروں کو اپنی دکان پر کام کرنے کے لئے رکھتے تھے۔
لیکن اس وقت بازار کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے دکانوں میں خاندان کے لوگ ہی اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔
بس اتنا سمجھ لو کی ہمارا گزارا چل رہا ہے۔ دکانداروں کے مطابق بازار میں کافی سارا سامان تو موجود ہے لیکن سامان خریدنے کے لئے عوام یہاں پر نظر نہیں آرہی ہے۔ دوکانداروں کے مطابق اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ آن لائن بازار ہے۔