بی جے پی سے وابستہ افراد احتجاج کے بعد ضلع کلکٹر جگروپ سنگھ یادو کو میمورنڈم سونپنے پہونچے تاہم انھیں اپنی نشست سے غائب دیکھر کر وہاں سے خالی ہاتھ واپس آگئے۔
ضلع کلکٹرکانگریس کے نمائندہ ہیں: راجیوردھن سنگھ راٹھور اس کے بعد کلکٹر چیمبر میں بی جے پی نمائندوں نے جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے کلکٹر پر متعدد قسم کے الزامات عاید کئے۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں جنسی زیادتی کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد آج دارالحکومت جے پور میں بی جے پی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما راجیوردھن سنگھ راٹھور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ضلع کلکٹر کو اس بارے میں ہم نے پہلے ہی اطلاع دی تھی، لیکن وہ اس وقت یہاں پر موجود نہیں تھے جس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ وہ کانگریس کے اشارے پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ انہوں نے جےپور گراؤنڈ سیرت سے کانگریس سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن کانگریس نے ٹکٹ دینے سے منع کردیا تھا۔