اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسی کی بھی مذہب کی وجہ سے مخالفت کرنا غلط' - اقلیتی محکمہ کے وزیر صالح محمد

ریاست راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ اور اقلیتی محکمہ کے وزیر صالح محمد کا بنارس ہندو یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر فیروز خان کو لے کر کہا کہ 'کوئی بھی شخص کسی بھی سبجیکٹ کو پڑھانا چاہیے وہ پڑھا سکتا ہے۔ وہ کئی امتحان دے کر اس مقام تک پہنچتا ہے۔ اس لئے ہمارا ماننا یہ ہے کہ کسی بھی شخص کو مذہب دیکھ کر اس کی مخالفت کرنا غلط بات ہے'

ڈپٹی وزیراعلی سچین پایلٹ

By

Published : Nov 21, 2019, 8:32 AM IST

انہوں نے کہا کہ 'انسان اپنے دل سے ہی طے کرتا ہے کہ اس کو ہندی، انگریزی، اردو یا سنسکرت سبجیکٹ میں پڑھائی کرنی ہے یا نہیں۔ اگر کوئی بھی اس بات کی مخالفت کرتا ہے تو وہ غلط ہے۔ کسی بھی انسان کو مذہب کے نام پر پڑھائی کروانے سے روکنا غلط بات ہے۔'

ڈپٹی وزیراعلی سچین پایلٹ اور اقلیتی محکمہ کے وزیر صالح محمد

دونوں کا کہنا تھا کہ 'انسان کو اگر کسی بھی سبجیکٹ کو پڑھانے میں دلچسپی ہے تو اس کو نہیں روکنا چاہیے۔'

واضح رہے کہ ہزارہ یونیورسٹی میں ان دنوں پروفیسر ڈاکٹر فیروز خان کو لے کر وہاں کے طلباء احتجاج کر رہے ہے۔ فیروز خان ریاست راجستھان کے جی پور ضلع کے بگرو کے رہنے والے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details