اردو

urdu

ETV Bharat / state

الور: معذور افراد آگے آئے، کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کیا - راجستھان کے ضلع الور کی خبر

کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کے امدادی فنڈ میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس درمیان راجستھان کے ضلع الور میں مالاکھیڑا کی معذور سمیتی نے دو ٹرائی سائیکل اور 5100 روپے وزیر ٹیکا رام جولی کو دیئے۔

disable person donated in corona relief fund in alwar rajasthan
الور میں معذور افراد آگے آئے، کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کیا

By

Published : Apr 12, 2020, 9:48 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع الور میں بھی کورونا وباء پھیلتی جا رہی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے عوام آگے آرہے ہیں۔ اس بحران سے بچنے کے لیے لوگ مرکزی اور ریاستی حکومت کے امدادی فنڈ میں بڑے پیمانے پر چندہ دے رہے ہیں۔ اسی بیچ ضلع الور میں مالاکھیڑا کی معذور سمیتی نے بھی چندہ دیا ہے۔

الور میں معذور افراد آگے آئے، کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کیا

اس چندہ کی اطلاع موصول ہونے پر وزیر ٹیکا رام جولی ضلع الور میں مالاکھیڑا کی معذور سمیتی کے ممبروں کے گھر پہنچے۔ جہاں انہیں دو ٹرائی سائیکل اور 5100 روپے دیے گئے۔ وزیر کے ہمراہ سب ڈویژن آفیسر الور مالاکھیڑا تحصیلدار بھی موجود تھے۔

وزیر ٹیکا رام جولی نے کہا کہ کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے معززین، تنظیمیں اور امداد دہندگان حکومت کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے علاوہ ضلع کے ریلیف فنڈ میں بھی عطیات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ راشن کٹس سمیت دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details