وہیں مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس محکمے کے افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران رکن اسمبلی رفیق خان بھی موقع پر پہنچے اور افسران کو ضروری ہدایات بھی دی۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال مکان کے بارے میں کئی دفعہ نگر نگم سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔