اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز - زائرین کو آمد ورفت میں مشکلات

درگاہ کے تنگ دروازوں کو وسیع کرنے کا کام کیا جا رہا ہے، تاکہ درگاہ میں زائرین کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجمیر شریف درگاہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز
اجمیر شریف درگاہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز

By

Published : Oct 5, 2020, 2:25 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کو سہولیات فراہم کرانے کی نسبت سے درگاہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔

دراصل درگاہ کے تنگ دروازوں کو وسیع کرنے کا کام کیا جا رہا ہے، تاکہ درگاہ میں زائرین کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجمیر شریف درگاہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز

درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان سمیت تمام ممبران کی موجودگی میں 'انجمن دفتر' کے قریب سرکی گیٹ سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس موقع پر انجمن سکیٹری سید واحد حسین انگارہ سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔

واضح رہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں اب درگاہ کے دروازوں کو وسیع کیا جانا بے حد ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جرائم کے لیے بے روزگاری، انٹرنیٹ اور بڑھتی آبادی ذمہ دار'

یہی وجہ ہے کہ درگاہ کمیٹی نے بلند دروازہ سے قبل نوبت خانہ گیٹ، چار نمبر اور پانچ نمبر سرکی گیٹ سمیٹ صندلی گیٹ کو چوڑا کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details