جےپور ہیریٹیج نگر نگم کے نائب میئر اسلم فاروقی، علاقے کے مقامی پریشد معظم اختر حسین (کانگریسی)، کربلا یوا شانتی اینو سدھار سمیتی کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقے کے لوگ افتتاح کے موقع پر کثیر تعداد میں موجود رہے۔
راجستھان میں ترقیاتی کام جاری، لوگوں میں خوشی
راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے کے رام گڑھ موڑ سے پرانی چنگی ناکہ علاقے تک ایک سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا۔
اس دوران مہیش جوشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ اس علاقے کو عامر اور مان باغ سے جوڑنے کے لیے یہی ایک سڑک تھی اس لئے اس سڑک کا تعمیری کام ہونا ضروری تھا۔ لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر آج کربلا علاقے میں سڑک کا اور ایک پل کے تعمیری کام کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے راجستھان میں کانگریس حکومت آئی ہے تب سے ترقی کے کافی کام کیے جا رہے ہیں، وہیں علاقے میں سرکاری ہسپتال اور سرکاری اسکول کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولیات کے لیے جو جو مناسب ہوگا، ان تمام کاموں کو علاقے میں پورا کیا جائے گا۔ علاقے کے پریشد نمائندے اختر حسین کا کہنا تھا کہ مہیش جوشی جی یہاں پر تشریف لائے اس کے لیے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔