راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران سابق نائب وزیراعلیٰ اور سینیئر کانگریس رہنما سچن پائلٹ کو پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے ریاستی حکومت پر حملہ بول دیا ہے۔
خاص طور پر سچن پائلٹ، رمیش مینا اور نریندر سنگھ کے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بائب حزب اختلاف کے رہنما راجن راٹھور نے کہا ہے کہ ' وزیراعلی ایس او جی کے ذریعہ نائب وزیر اعلی کو نوٹس بھیج کر گرفتاری بھی کروا سکتے ہیں۔
ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راٹھور نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی اس طرح کی سازش کی مذمت کرتی ہے، لیکن اس واقعے کے بعد ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ اب سچن پائلٹ کو ایس او جی کے ذریعہ زیادہ دکھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بی جے پی رہنماؤں کی سچن پائلٹ کو مائل کرنے کی کوشش