اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demonstration in Sarohi: لڑکی کے ایک نوجوان کے ساتھ جانے کے معاملے پر سروہی میں مظاہرہ

اطلاعات کے مطابق اس معاملے کو لے کر سرو سماج کی جانب سے سروہی بند کی کال دی گئی تھی اور اس کے تحت صبح سے ہی بازار بند ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ بند پرامن ہے اور اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔ Protest Against Girl Abduction

اغوا
اغوا

By

Published : Jun 6, 2022, 2:12 PM IST

راجستھان کے سروہی میں ایک لڑکی کے دوسری برادری کے نوجوان کے ساتھ جانے کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور آج اس تعلق سے سروہی بند ہےاورکوتوالی تھانے کے سامنے مظاہرہ جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملے کو لے کر سرو سماج کی جانب سے سروہی بند کی کال دی گئی تھی اور اس کے تحت صبح سے ہی بازار بند ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ بند پرامن ہے اور اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔

اس دوران اس معاملے کے تعلق سے جمع ہونے والے سینکڑوں لوگوں نے ایک ریلی نکالی جو کوتوالی تھانے پہنچی اور اپنے مطالبات کے لیے تھانے کے سامنے مظاہرہ شروع کردیا۔ مظاہرین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی معطلی اور لڑکی کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظرتھانے کے باہر رکاوٹیں لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 23 ​​مئی کو کوتوالی تھانے میں ایک کیس درج کرایا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ سروہی کا رہنے والا ایک شخص کچھ عرصے سے احمد آباد میں رہ رہا ہے اور اس کی بیٹی 27 مئی کو احمد آباد سےامتحان دینے سروہی آئی تھی اورپھروہ لاپتہ ہوگئی۔ اس کے بعد لڑکی کے والد نے یکم جون کو اغوا کی رپورٹ درج کرائی اوراپنی بیٹی کو بھگاکر لے جانے کا الزام لگایا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details