اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے نجکاری کے خلاف مظاہرہ - آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن

ریاست راجستھان کے اجمیر میں نارتھ ویسٹرن ریلوے امپلائز یونین کی جانب سے ریلوے کی نجکاری کے خلاف آج مظاہرہ کیا گیا۔

ریلوے کی نجکاری کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Oct 4, 2019, 8:03 PM IST

یونین کے صدر موہن چیلانی کی قیادت میں ریلوے کے لوگ اور کیرج کارخانوں کی بڑی تعداد میں ملازمین نے کارخانے کے باہر گیٹ پر اکٹھے ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھارتی ریلوے کو نجی ہاتھوں میں سونپے جانے کی پہل کی زبردست مخالفت کی۔

چیلانی نے بتایا کہ 'یہ مظاہرہ انڈین ریلوے کے وجود کا سوال ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے انڈین ریلوے کو نجی ہاتھوں میں سونپنے کی طرف قدم بڑھادیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ جس ریل کو ریلوے کے ملازمین نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر اونچائی تک پہنچایا اسے نجی ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے اب قومی سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کی ہدایت پر مظاہرہ، ہڑتال، دھرنا وغیرہ اور اگر ضرورت پڑی تو ریلوے کے چکا جام جیسے فیصلے بھی لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انڈین ریلوے کی جانب سے آج لکھنؤ۔نئی دہلی کےدرمیان تیجس ایکسپریس کا افتتاح کیا گیا۔ آئی آر سی ٹی سی ایک نجی ادارہ ہے جس نے مذکورہ ٹرین چلانے کی ذمہ داری لی ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تیجس ٹرین کو لکھنؤ سے ہری جھنڈی دکھا کر نئی دہلی کے لیے روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details