راجستھان کی مشہور درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 810ویں سالانہ عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس دوران درگاہ میں پینٹ اور مرمت کا کام بھی کیا جا رہا ہے لیکن خادمین نے مزار مبارک کے گنبد کے حوالے سے درگاہ کمیٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔
Demand for Repair of Dome Dargah Hazrat Khawaja Gharib Nawaz: عرس درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ سے قبل گنبد کی مرمت کا مطالبہ - راجستھان کی مشہور درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ
خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق مزار مبارک کے گنبد پر ہر سال شگافوں کو بھرنے کے لیے آئل پینٹ کرنے سے قبل صندل چڑھایا جاتا ہے لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے گنبد پر صندل لگانے کے بجائے اسے کچھ دیگر مصالحہ سے بھرکر پینٹ کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گنبد کی خوبصورتی میں کمی آئی ہے۔ Demand for Repair of Dome Dargah Hazrat Khawaja Gharib Nawaz
خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق مزار مبارک کے گنبد پر ہر سال شگافوں کو بھرنے کے لیے آئل پینٹ کرنے سے قبل صندل چڑھایا جاتا ہے لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے گنبد پر صندل لگانے کے بجائے اسے کچھ دیگر مصالحہ سے بھرکر پینٹ کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گنبد کی خوبصورتی میں کمی آئی ہے۔ قطب الدین نے درگاہ کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ گنبد کی دراڑیں بھرنے کے لیے پٹی کے بجائے صندل کا استعمال کیا جائے تاکہ گنبد میں بار بار دراڑیں نہ پڑیں اور قدیم روایت بھی برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ خواجہ غریب نوازؒ کے مزار کی گنبد کی صندل سے مرمت کے لیے عقیدت مندوں نے درگاہ کمیٹی کو درخواست دے رکھی ہے، اس کے باوجود کمیٹی انہیں اجازت دینے کے بجائے خود ہی گنبد کو آئل پینٹ سے چمکانے میں مصروف ہے۔ اسی بات کو لیکر خادموں نے کمیٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔