اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: نجی ہسپتال میں کام کر رہے مزدور کی گرنے سے موت

سوانا علاقے کے سمدڑی قصبے میں واقع نجی ہسپتال کے مین گیٹ پر کام کر رہے ایک کارپینٹر کی گرنے سے موت ہو گئی۔

راجستھان: نجی ہسپتال میں کام کر رہے مزدور کی گرنے سے موت
راجستھان: نجی ہسپتال میں کام کر رہے مزدور کی گرنے سے موت

By

Published : Jun 7, 2020, 10:51 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں واقع ایک نجی ہسپتال کی عمارت کے مین گیٹ کے اوپر رسی کے سہارے کام کر رہے ایک کارپینٹر کی اچانک گرنے سے موت ہو گئی۔

اس واقعے کے بارے میں متوفی کے بھائی مہیندر نے بتایا کہ 'اس کا بڑا بھائی جویری لال جس کی عمر 29 سال ہے، وہ سمدڑی علاقے کا رہائشی تھا، جو ہفتہ کے روز آنند ہسپتال میں کام کرنے گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 'وہیں ہفتے کے روز مجھے ہسپتال سے فون آیا کہ آپ کا بھائی ہسپتال سے نیچے گر گیا ہے، میں فورا اپنے گھر سے آنند ہسپتال آیا۔

راجستھان: نجی ہسپتال میں کام کر رہے مزدور کی گرنے سے موت

تفتیش پر مجھے بتایا گیا کہ آپ کا بھائی کی ہسپتال کے مین گیٹ کے اوپر کام رہا تھا جس کے گرنے سے موت ہو گئی۔ متوفی کے بھائی نے پولیس کو ایک رپورٹ پیش کی اور تحقیقات اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں متوفی کے بھائی نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'کام کی وجہ سے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

وہیں واقعے کو لےکر پولیس نے بتایا کہ 'سمدڑی اسٹیشن جودھ پور روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں کام کرتے ہوئے جویری لال نیچے گرگیا سر میں شدید چوٹ کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو سرکاری ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ وہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details