راجستھان میں اجمیر کے درگاہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بائک سوار پر کچھ لوگوں نے اجمیر درگاہ کے خادم سید ارباز چشتی پر ہتھیاروں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ موقع پر پہنچی اجمیر پولیس نے زخمی جے ایل این اسپتال میں داخل کرایا اور مقدمہ درج کرنے والے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ Deadly Attack on Khadim of Ajmer Dargah
پولیس ذرائع کے مطابق سید ارباز چشتی درگاہ کے خادم ہیں اور ان کی شادی 2018 میں سید روشن چشتی کے خاندان میں ہوئی تھی۔ 6 ماہ قبل کسی وجہ سے میاں بیوی میں طلاق ہوگیا جس سے دونوں خاندانوں میں رنجش بڑھ گئی۔ معاملے کو بڑھتا دیکھ کر انجمن کے سیکرٹری اور دیگر افراد نے مل کر معاملے کو حل کرایا۔
Deadly Attack on Khadim of Ajmer Dargah: اجمیر درگاہ کے خادم پر جان لیوا حملہ - Attack on man in Ajmer
اجمیر درگاہ کے خادم سید ارباز چشتی پر آج کچھ لوگوں نے اچانک حملہ کرکے لہولہان کردیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں انہیں جے ایل این اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ Deadly Attack on Khadim of Ajmer Dargah
اجمیر درگاہ کے خادم پر جان لیوا حملہ
واقعے کے بعد ارباز نے پولیس کو دیے ایک بیان میں بتایا کہ طلاق سے ناراض ہو کر اس کے سسرال والوں نے بازار میں اس پر حملہ کیا۔ ان کا ارادہ مجھے قتل کرنے کا تھا۔