چاہے سے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ ہو یا پھر دارالحکومت جے پور میں واقع امن علی شاہ بابا کی درگاہ، یا پھر ریاست کے کسی دیگر مقامات پر کوئی اور درگاہ تمام جگہوں پر موجودہ وقت میں تالے لگے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان مقامات پر تالے لگے ہونے کی وجہ ہے ریاست راجستھان میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا مسلسل جاری ہونا۔
لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے درگاؤں میں ہونے والی آمدنی پر بھی اثر پڑا ہے۔ درگاہوں میں چندہ نہیں آنے کی وجہ سے یہاں کام کرنے والے ملازمین کو بھی تنخواہ نہیں مل پا رہی ہے۔ درگاہوں کے جو سجاد حسین اور ان کے خاندان کے لوگ ہیں یا پھر انتظامیہ کی جانب سے جن-جن لوگوں کو درگاہ میں خدمت کے لیے رکھا گیا ہے وہی درگاہوں میں گل پوشی کر رہے ہیں اور جو لوگ برسوں سے یہاں پر حاضری دینے کے لئے آ رہے ہیں وہ تمام لوگ باہر سے ہی حاضری دے کر روانہ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔