ریاست راجستھان کے ضلع ناگور کے ایک گاؤں میں دو دلت نوجوانوں کو شراب پارٹی میں معمولی جھڑپ کے دوران پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیاگیا۔
دلت نوجوانوں کا پیٹ پیٹ کرقتل - پیٹ پیٹ کرقتل
راجستھان کے ضلع ناگورمیں شراب پارٹی کے بعد نوجوانوں کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوگیا جس کے بعد پارٹی میں موجود دو دلت نوجوانوں کو لاٹھی دنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا جس کے بعد علاقے میں سراسیمگی ہے۔
mob lynching
یہ حادثہ کلیان پورا اور رانی گاوں کے درمیان کا بتایا جا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق شراب پارٹی کے بعد نوجوانوں کے درمیان کسی بات کر لے کر تنازع ہو گیا جس کے بعد پارٹی میں موجود دو دلت نوجوانوں کو لاٹھی دنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا،
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، فی الحال ملزمین فرار ہیں۔