ریاست راجستھان کے ضلع بھلواڑہ کے منڈل گڑھ پولیس اسٹیشن میں واقع موہن پورہ گاؤں میں ایک دلت نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں کے لوگوں نے بکری کی چوری کے الزام میں دلت نوجوان کو ایک درخت سے باندھ دیا ہے اور اسے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ رہے ہیں۔ پولیس نے 5 ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، راجیو وردھن سنگھ راٹھور نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'کانگریس حکومت کو صرف اپنے بارے میں تشویش ہے۔ اس کا خواتین اور دلتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'
راجستھان: چوری کے الزام میں دلت نوجوان کی پٹائی واضح رہے کہ دلت نوجوان کو 10 دن پہلے گاؤں کے لوگوں نے بکری کی چوری کے الزام میں پکڑا تھا اور اسے گاؤں کے چوپال پر درخت سے لٹکادیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں دو افراد دلت نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ 'درخت سے بندھے ہوئے نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ویڈیو منڈل گڑھ تھانہ علاقہ کے گاؤں موہن پورہ کا ہے۔