اردو

urdu

ETV Bharat / state

سزا سنتے ہی ملزم نے زہر پی لی - مجرم

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹا میں عدالت میں سزا سنتے ہی ملزم نے زہر کھالی۔ جہاں ہسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئ۔

سزا سنے ہی ملزم نےزہر پی لی

By

Published : Jul 30, 2019, 5:00 PM IST

نیاپور تھانہ پولیس نے نوجوان کی لاش کو ایم بی ایس اسپتال کے مردہ گھر میں رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوٹا کے بپوار تھانہ علاقہ کے ڈوبری گاؤں کا رہنے والا 22 سالہ گوند نائیک پر چھیڑ چھاڑ کا الزام تھا۔جس کے تحت کوٹا کے پوکسو عدالت میں اس کا مقدمہ چل رہا تھا۔
گوند ضمانت پر رہا تھا اور سوموار کو ٹرائیل ہونے سے عدالت آیا تھا۔

سزا سنے ہی ملزم نےزہر پی لی
واضح رہے کہ عدالت نے گوند کو مجرم مانتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی تھی۔اس کے پاس زہر کی شیشی پہلے سے ہی موجود تھی اور سزا سنتےہی اس نے زہر پی لی۔پولیس کو اس بات کی اطلاع تب ہوئی جب دوسرے مقدمے کے دوران ملزم کو کٹگھرے میں لایا گیا اور گوند کو لے جانےلگی تو انہوں نے دیکھا کہ اس نے زہر پی لیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے آگےکی کارروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details