راجستھان کے جےپور میں عالمی وبا کورونا کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے. اس کے پیش نظر راجستھان حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس کے باوجود جے پور کے مختلف بازاروں میں کورونا گائیڈ کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
راجستھان حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ریاست کے سبھی بازاروں کو صبح دس بجے سے رات کے آٹھ بجے تک کھولنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں دوگز کی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔