محکمہ صحت سے موصول اطلاعات کے مطابق اجمیر میں 44، کوٹہ میں 6، ٹونک میں 6، جے پور میں 4، جودھپور میں 3 اور بھرت پور میں ایک نیا كورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آیا ہے۔
راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - اجمیر
راجستھان میں کورونا کے 64 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1799 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک اجمیر میں 103، الور میں 7، باسواڈا میں 61، بھرت پور میں 103، بھيلواڑا میں 33، بیکانیر میں 37، چورو میں 14، دوسہ میں 20، دھول پور میں ایک، ڈونگر پور میں 5، جے پور میں 661، جیسلمیر میں 34، جھنجھنو میں 40، جودھپور میں 279، کرولی میں 3، پالی میں 2، سیکر میں 2، ٹونک میں 104، ادھے پور میں 4، پرتاپ گڑھ میں 2، ناگور میں 71، کوٹہ میں 114، جھالاواڈ 20، باڑمیر ایک، ہنومان گڑھ میں 8 اور سوائی مادھو پور میں 7 کورونا پازیٹو معاملے سامنے آ چکے ہیں۔
محکمہ کے مطابق اب تک 61 ہزار 492 نمونے لئے گئے ہیں اس میں سے 1735 مثبت کیسز، 54 ہزار ایک سو منفی اور 5593 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ ریاست میں اب تک اس عالمی وبا سے 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔