اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: 2500 سے زیادہ مہاجروں میں کورونا کی تشخیص

ریاست میں اب تک چار لاکھ 27 ہزار 120 نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے جن میں سے 9271 افراد میں کورونا پایا گیا اور 4 لاکھ 13 ہزار 401 رپورٹ منفی پائی گئیں ہیں جبکہ 4448 کی رپورٹ ابھی نہیں ملی ہے۔ تاہم اب تک ریاست میں 6267 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور 5654 مریضوں کو اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

راجستھان: 2500 سے زیادہ مہاجروں میں کورونا کی تشخیص
راجستھان: 2500 سے زیادہ مہاجروں میں کورونا کی تشخیص

By

Published : Jun 2, 2020, 9:37 PM IST

ریاست راجستھان میں دیگر ریاستوں سے آنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ تارکین وطن مزدوروں میں کورونا پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'ریاست میں اب تک 2620 مہاجروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 336 پالی میں کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈونگر پور میں 327، ناگور میں 324، سیکر 179، جالور 150، سیروہی 141، جودھ پور 135، راجسمند 127 ، ادے پور 112 ، بھیلواڑہ 97 ، چورو 94 ،باڈمیر اورجھنجھنو میں 83-83 ، جے پور میں 70، اجمیر میں 73، بھرت پور 68، جیسلمیر 39، الور 36، دھول پور 33، ڈوسا 26، ہنومان گڑھ 16، بیکانیر 12، پرتاپ گڑھ 10، چتوڑ گڑھ نو، بانسواڑ آٹھ ، جھالاواڑ اور کرولی میں سات سات، گنگا نگر میں پانچ، کوٹا اور ٹونک میں چار چار، باراں اورسوائی مادھوپور میں دو دو اور بوندی میں ایک مہاجر کورونا کا مریض پایا گیا ہے۔

ریاست میں اب تک چار لاکھ 27 ہزار 120 نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے جن میں سے 9271 افراد میں کورونا پایا گیا اور 4 لاکھ 13 ہزار 401 رپورٹ منفی پائی گئیں ہیں جبکہ 4448 کی رپورٹ ابھی نہیں ملی ہے۔ تاہم اب تک ریاست میں 6267 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور 5654 مریضوں کو اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ یہاں اب 2803 فعال مریض ہیں۔

منگل کے روز ریاست کے کوٹا اور بھرت پور میں مزید ایک-ایک مریض کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 201 ہوگئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 94 اموات جے پور میں ہوئی ہیں جبکہ جودھ پور میں 19 اور 17 کوٹہ میں ہوئی ہیں، دیگر اضلاع میں اموات کی تعداد دس سے کم ہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details