ہر شخص کورونا وائرس کی جنگ جیتنا چاہتا ہے تو ہر ایک نے اپنے اپنے انداز میں اس جنگ کو جیتنے کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں جبکہ مایا پور گاؤں کے لوگوں نے بھی ایک انوکھی مثال قائم کی ہے جہاں انہوں نے گاؤں کے تینوں راستوں کو سیل کر دیا ہے تاکہ باہری لوگ گاؤں میں نہ آئیں۔ اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ سیل کی گئی سرحد پر آکر مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام دکانیں بند ہیں وہیں ہجام کی دکانیں بھی بند ہے۔ گاؤں کے سیکڑوں بچے اور نوجوان خود ہی ایک دوسروں کے سر منڈوا رہے ہیں اور لوگوں سے آگاہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔