اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: پولیس اہلکار نے خودکشی کی کوشش کی - سریش یادو خودکشی

جے پور ڈسٹرکٹ پولیس کے کانسٹیبل سریش یادو نے پولیس لائن کے واٹر ٹینک کے قریب خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہاں سے گزر رہے فوجیوں کی نظر اس پر پڑ گئی۔ انہوں نے اسے جواہر لال نہرو اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل یونٹ میں داخل کرایا۔

اجمیر: پولیس لائن میں خودکشی کی کوشش
اجمیر: پولیس لائن میں خودکشی کی کوشش

By

Published : May 31, 2020, 7:49 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں ہفتے کے روز پولیس لائن میں ایک جوان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ وہ ایک درخت پر لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔ اسے جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اجمیر: پولیس لائن میں خودکشی کی کوشش

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کانسٹیبل کا تعلق جے پور ڈسٹرکٹ پولیس سے ہے۔ وہ بدعنوانی کے معاملے میں پھنسا ہوا تھا۔ واقعے کے وقت وہ نشے میں تھا۔

پولیس کے مطابق 'جے پور ڈسٹرکٹ پولیس کے سریش یادو نے پولیس لائن کے واٹر ٹینک کے قریب خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران وہاں سے گزر رہے فوجیوں کی نظر اس پر پڑ گئی۔ انہوں نے اسے جواہر لال نہرو اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل یونٹ میں داخل کرایا۔ کانسٹیبل کی حالت تشویشناک ہے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کنور راشٹردیپ سمیت بہت سے عہدیدار اسپتال پہنچے ۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details