جے پور:ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راہل گاندھی کی حمایت میں متعدد جگہوں پر کانگریس پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور کابینہ وزیر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ دراصل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں مسلسل تیسرے دن کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ Protest Against ED in Rajasthan
وہیں ریاستی کانگریس دفتر کے اندر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے پارٹی کے عہدیداران اور وزراء کے ساتھ میٹینگ کا دور بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس میٹنگ میں کابینہ وزیر پرتاب سنگھ، ٹیکا رام جولی، وقف بورڈ چیئرمین خانو خان بودھوالی، حج کمیٹی چیئرمین اور رکن اسمبلی امین کاغذی، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان سمیت کثیر تعداد میں کانگریس کے کارکنان موجود ہیں۔ Congress Protest in Support of Rahul Gandhi