ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی معاملے میں متاثرہ دلت لڑکی کے خاندان کے لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں راہل گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اترپردیش پولیس نے ان کے ساتھ برا برتاؤ کیا۔ جس طرح کا برتاؤ اترپردیش پولیس کی جانب سے کیا گیا ہے اس کے بعد راجستان کانگریس کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے امبیڈکر سرکل پر ہوا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ریاستی گہلوت حکومت میں وزیر، کانگریس کے سینئر رہنما، رکن اسمبلی، جے پور کانگریس رہنما، کارکنان اور عہدیداران شامل ہوئے۔
راجستھان کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کے قومی سطح کی پارٹی کے قومی صدر رہے اور رکن پارلیمان جس کے والد اور دادی ملک کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہوگئے، اس شخص کو متاثرہ خاندان کے لوگوں سے ملاقات کرنے تک نہیں دی گئی۔ اس سے بڑی بات اس ملک میں اور کیا ہو سکتی ہے۔