بھیلواڑہ : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چاروں تبدیلی سنکلپ یاترا کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت نے کئی تاریخی اور عوامی بہبود کی اسکیمیں لاکر اچھی حکمرانی کی اور اس بار کانگریس کی حکومت دہرائے گی۔
گہلوت بدھ کو بھیلواڑہ کے گلاب پورہ میں کسان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی چار یاترا منعقد کی جا رہی ہیں اور اس کے بڑے لیڈر آ رہے ہیں، لیکن یاترا فلاپ ہو رہی ہیں، لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست میں بہترین کام کیا ہے۔ ریاست کا بھیلواڑہ وبائی امراض کے دوران بھی بہترین کام کرنے کے لیے دنیا میں ایک ماڈل بن کر ابھرا تھا۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے پہل کرتے ہوئے اور مفاد عامہ کی صحت بیمہ اسکیم، پرانی پنشن اسکیم سمیت کئی تاریخی اسکیمیں لاکر عوام کو راحت پہنچائی اور آج ملک میں ریاست کی ان اسکیموں کا چرچا اور تعریف ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کاموں کی وجہ سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت دوبارہ آئے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تمام وجوہات کی وجہ سے حکومت دہرائے گی، کیونکہ ریاستی حکومت نے ہمیشہ عام لوگوں کے مفاد میں کام کیا ہے۔