کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو ای ڈی کی جانب سے پوچھ تاچھ کے لیے بلانے کے معاملے کو لے کر کانگریس پارٹی کی جانب سے روزانہ الگ الگ طرح سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کی اسی فہرست میں آج راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جے پور ضلع کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، یہ احتجاجی مظاہرہ دوپہر کو گیارہ بجے کیا جائے گا، اس احتجاجی مظاہرے کے تحت ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا جائے گا.
Congress Protest in Jaipur: جے پور میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں کانگریسی کارکنان شرکت کریں گے۔ راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر سمیت دیگر لوگ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوں گے۔ Congress Protest in Jaipur
یہ بھی پڑھیں: Dark Chapter Of Democracy: گزشتہ آٹھ برس جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب، گہلوت
جے پور شہر کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں کانگریسی کارکنان شرکت کریں گے۔ وہی پریس نوٹ کے مطابق راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر سمیت دیگر لوگ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوں گے، سوشل میڈیا پر آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو لے کر اپیل بھی مسلسل کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی راجستھان حکومت کی جانب سے گورنر کی رہائش گاہ کا گھیراؤ بھی کیا گیا تھا۔ Congress Protest in Jaipur